22 اکتوبر ، 2014
ممبئی......... انتہائی کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا 22اکتوبر کو اپنی 26سالگرہ منارہی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا 22اکتوبر 1988ءکو بھارتی شہرہریانہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز 2011ءمیں لیڈیز ورسز رکی بھیل نامی فلم سے کیا،جس میں ان کا کردار ڈمپل چڈانامی لڑکی کا تھا۔ 2012ءمیں عشق زادے میں زویاقریشی کا کردار ادا کیا اور اسی دوران انہیں فلم لیڈیز ورسز رکی بھیل میں فلم فیئر ایوارڈ، اسکرین ایوارڈ، زی سینما ایوارڈ، اپسرافلم اینڈ ٹیلیویژن پروڈکشن گلڈ ایوارڈ، بالی ووڈ ہنگامہ سرفس چوائس ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے۔ گزشتہ برس اداکارہ کی فلم ’’شدھ دیسی رومانس‘‘ ریلیزہوئی جس میں انہوں نے گائتری نامی لڑکی کا لیڈنگ رول کیا۔ 25کروڑ کے بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی سے بزنس کیا۔ رواں برس ان کی دو فلمیں ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ اور ’’دعوتِ عشق‘‘ ریلیز ہوئیں جنہوں نے باکس آفس کامیابی حاصل کی۔ پرینیتی کی آنے والی فلموں میں کل دل شامل ہے جس میں رنویر سنگھ کے علاوہ پاکستانی اداکار علی ظفر بھی اپنی اداکاری کی جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔