23 اکتوبر ، 2014
کوئٹہ.....کوئٹہ میںجے یو آئی کے جلسے کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے فوری طور نقصان کا اندازہ نہیں لگای جا سکا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جوں ہی اپنی تقریر کرکے اسٹیج سے نیچے کی جانب بڑھے زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مقررین کو اسٹیج پر ہی روک دیا گیا ہے ۔سیکیورٹی اہلکاروں نے جلسہ گاہ کے تمام دروازے بندکردیئے ہیں اور جلسے کے شرکاء کو اندر ہی روک دیا گیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہیں تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔