21 اپریل ، 2012
حیدر آباد … چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ پولیس میں بہت حد تک سیاسی مداخلت ہے، کوئی ایک سیاسی جماعت کسی کے اوپر غلبہ نہیں پاسکتی، سیاسی جماعتیں کراچی کے حقوق کی باتیں کرتی ہیں، امن کیلئے بھی کوششیں کریں۔ حیدر آباد میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ کوئی ایک جماعت کسی کے اوپرغلبہ نہیں پاسکتی،کسی ایک جماعت میں صلاحیت نہیں کہ کراچی کی ذمے داری اٹھاسکے،جب تک تمام جماعتیں متفق نہیں ہوتیں حالات بہترنہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کراچی کے حقوق کی بات کرتی ہیں انہیں چاہئے کہ امن کیلئے بھی کوششیں کریں۔ جیو نیوز کے سوال کہ کیا آپ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پولیس میں بہت حدتک سیاسی مداخلت ہے، ڈی جی رینجرزکی رپورٹ میں آئی جی سندھ کی رپورٹ سے زیادہ تفصیلات ہیں۔