25 اکتوبر ، 2014
کراچی........قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائر نے رپورٹ میچ ریفری کو بھجوادی ۔ پاکستان کرکٹ کے اسٹرکچر پر سوال کھڑا ہوگیا ۔ شعیب ملک نےقائد اعظم ٹرافی میں کراچی ڈولفن کے5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ میچ میں امپائرقیصروحیداورجمیل کامران نےشعیب ملک کےبولنگ ایکشن پراعتراض کیا۔میچ ریفری کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کےبولنگ ایکشن کاجائزہ لینےکےبعدہی فیصلہ کیاجائےگا۔