دلچسپ و عجیب
21 اپریل ، 2012

پلاٹینم اور تا م چینی سے بنی 25لاکھ ڈالر مالیت کی اسپورٹس کار

پلاٹینم اور تا م چینی سے بنی 25لاکھ ڈالر مالیت کی اسپورٹس کار

پیرس…این جی ٹی…مشہور گاڑی سا ز کمپنی بگاٹی کی25 لاکھ ڈالر ما لیت کیVeyron L'Or Blancنامی اسپیشل ایڈیشن کار پیرس کی سڑک پر پہنچ گئی ہے جہاں اُسے دیکھنے والوں کاہجوم لگ گیا۔وائٹ گولڈ( قیمتی دھا ت پلاٹینیم )اور تام چینی سے تیار کی گئی اس گاڑی کا صرف ایک ماڈل تیار کیا گیا تھا جو سعودی عرب کے مالدار شخص کی ملکیت ہے ۔اس اسپورٹس کا ر کی منفر د با ت یہ ہے کہ یہ دنیاکی پہلی کا ر ہے جس کااندرونی و بیرونی حصہ تا م چینی سے بنا یا گیا ہے جس نے اس کی خو بصو رتی کو کئی گنا بڑ ھا دیا ہے ۔25لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی یہ گاڑی صرف ڈھائی سیکنڈ میں صفر سے62میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے جبکہ اسکی حدِ رفتار253میل فی گھنٹہ تک ہے۔واضح رہے کہ بگاٹی کاروں کا شمار دنیا کی تیر رفتا رترین گاڑیوں میں کیا جا تاہے جن میں سفر کر نا کاروں کے شوقین افراد کاخواب ہو تا ہے ۔

مزید خبریں :