انٹرٹینمنٹ
22 اپریل ، 2012

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

کراچی…اپنی منفرد اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے ورسٹائل فنکار معین اختر کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے ایک سال ہوگیا۔24دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر کی وجہٴ شہرت کسی ایک شعبے کی مرہون منت نہیں تھی۔ وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔ بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایت کار معین اختر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے عمر شریف کے ڈرامے”بکرا قسطوں پر“کو اپنی اداکاری سے بامِ عروج پر پہنچایا۔ ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں روزی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، ہاف پلیٹ، عید ٹرین نمایاں رہے۔ کامیڈی شو اسٹوڈیو ٹو، اسٹوڈیو ڈھائی، شو ٹائم اور یَس سَر نو سَر میں اپنے برجستہ جملوں سے انہوں نے خوب داد سمیٹی۔ فلموں میں بھی انہوں نے خوب جوہر دکھائے۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید خبریں :