کھیل
30 اکتوبر ، 2014

پیرس ماسٹرز:راجر فیڈرر اوراینڈی مرے نے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی

پیرس ماسٹرز:راجر فیڈرر اوراینڈی مرے نے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی

پیرس.......سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے پیرس ماسٹرز کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی.پیرس میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ میچ میں فیڈرر کا مقابلہ تھا فرانس کے جیریمی شارڈی سے۔سابق چیمپین نے سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں کامیابی حاصل کی، انکی جیت کا اسکور سات چھ، چھ سات اور چھ چار رہا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جولین بیبیٹو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اگلے راونڈ کے لئے کوالی فائی کرلیا۔جاپان کے کی نشیکوری، سوئٹزرلینڈ کے اسٹین اسلیس وافرینکا اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر کی ایونٹ میں پیش قدمی جاری ہے۔

مزید خبریں :