دنیا
30 اکتوبر ، 2014

بھا رت:سمندری طوفان نیلوفر سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل

بھا رت:سمندری طوفان نیلوفر سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل

نئی دہلی......سمندری طوفان نیلوفر کا خطرہ بھارتی ریاست گجرات پر بھی منڈلا رہا ہے،جہاں اس سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سمندری طوفان نیلوفر کے بھارت کی مغربی ریاست کےساحلی علاقوں سے ہفتے کو ٹکرانے کا امکان ہے،جہاں اس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 9 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو الرٹ کردیاگیاہے اور 40 کے قریب گاؤں خالی کرالیے گئے ہیں۔ راج کوٹ شہر کے تمام محکموں کو کوئیک رسپانس ٹیمیں تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب بھا رتی بحریہ کے سربراہ آر کے دَھوَ ن نے کہاہے کہ گجرات میں سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کر لی ہیں ۔

مزید خبریں :