دنیا
30 اکتوبر ، 2014

ناروے ،چین ،ارجنٹینا میں سیلاب اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم

ناروے ،چین ،ارجنٹینا میں سیلاب اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم

اوسلو.........ناروے کے مغربی حصے میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، جس کے باعث کئی دیہات کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے،سیلابی پانی میں پھنسے کئی افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا،سیلاب سے سڑکوں ،عمارتوں ،پلوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ چین کا جنوب مغربی علاقہ بھی سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی جس میں پھنسے شخص کو امدادی ٹیم نے باہر نکالا۔طوفانی ہواؤں اور بارش سے ارجنٹینا کے دارلحکومت بیونس آئرس اور اطراف کےعلاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ۔

مزید خبریں :