پاکستان
01 نومبر ، 2014

لوئراورکزئی: جھڑپ میں 20 دہشت گرد ہلاک،6سیکیورٹی اہلکارشہید،3زخمی

لوئراورکزئی: جھڑپ میں 20 دہشت گرد ہلاک،6سیکیورٹی اہلکارشہید،3زخمی

ہنگولوئراورکزئی ........ ہنگولوئراورکزئی میں سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 6 سیکیورٹی اہل کارشہید اور 3 زخمی ہوگئے،جبکہ 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے شیریں درہ میں زاوان سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ جس میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 شدت پسند مارے گئے ۔گزشتہ روز اسی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔یہ علاقہ خیبر ایجنسی اور اوکزئی ایجنسی کا سرحدی علاقہ ہے ۔ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون شروع ہونے کے بعد دہشت گرد اورکزئی ایجنسی میں فورسز پر آئے دن حملےکررہے ہیں ۔

مزید خبریں :