01 نومبر ، 2014
لاہور .....لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پرانی قیمتوں پر فروخت کرنے والے پیٹرول پمپوں کیخلاف کریک ڈاون کرکے 3 پیٹرول پمپ کو سیل اور ایک پمپ مالک کو گرفتار کر لیا ہے ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں پرعمل درآمد کروانے کے لیے 90 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور اب تک شہر بھر کے 289 پٹرول پمپوں میں سے 181 کو چیک کیا گیا ڈی سی او کے مطابق پیٹرول نئی قیمت پرفروخت نہ کرنے پر 3 پیٹرول پمپ سیل کر دئے گئے جبکہ ایک پیٹرول پمپ مالک کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔