دنیا
01 نومبر ، 2014

نیپال:دو مسافر بسیںٹکرا گئیں، 10 افراد ہلاک، 29 زخمی

نیپال:دو مسافر بسیںٹکرا گئیں، 10 افراد ہلاک، 29 زخمی

کھٹمنڈو.......نیپال میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ۔یہ حادثہ دارالحکومت کھٹمنڈو کے جنوب میں نیشنل ہائے وے پر پیش آیاجب دو مسافر بسیں کے درمیان تصادم ہو گیا۔حادثے میں ایک روسی خاتون سمیت 10 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔زخمیوں کوعلاج کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔گزشتہ ہفتے بھی ایساہی حادثہ پیش آیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

مزید خبریں :