01 نومبر ، 2014
پشاور.........وزیرخزانہ خیبرپختونخوا مظفرسیدنے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اقدام خوش آئند ہے، ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی کم کروائیں گے، صوبائی حکومت کی کوشش ہوگی کہ اس کا فائدہ عام آدمی کوپہنچے۔ وزیرخزانہ خیبرپختونخوا مظفرسید کامزید کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتیں نیچے لانے کی کوشش کریں گے۔