01 نومبر ، 2014
لاہور.......سینئر صحافی اور جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق ضروری ہے،میڈیا کو بدزبانی اورکسی مخصوص جماعت کی ترجمانی نہیں کرنی چاہیے۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصحافی حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سے 31 صحافی ہجرت کرچکے ہیں، 60صحافی قبائلی علاقہ چھوڑ نے پرمجبور ہوئے، صحافت کی آزادی صرف لاہوراوراسلام آباد میں نظرآتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پرسیاسی آمریت کی حمایت نہیں کرسکتے،پاکستان میں جمہوریت رہے گی تو پاکستان قائم رہے گا۔