01 نومبر ، 2014
گجرات.......سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس جلد فائل کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 2013ءکے انتخابات میں نے نہیں کرائے، چیف جسٹس کا ریٹرننگ افسرسے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست شجرممنوع نہیں، وقت آنے پرفیصلہ کروں گا، حکومت کو عدل اورانصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں، ملکی تاریخ میں جوڈیشل پالیسی ہم نے بنائی تاکہ عوام کو فوری انصاف مل سکے۔