پاکستان
01 نومبر ، 2014

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر پشاور کے شہری خوش

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر پشاور کے شہری خوش

پشاور ..........پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر پشاور میں بھی شہری خوش دکھائی دیئےاوراب وہ اس توقع کا اظہارکررہے ہیں کہ اب قیمتوں کی اس کمی کا فائدہ عام آدمی کوہونا چاہیئے اورضرورت کی اشیابھی سستی ہونی چاہیے ہیں۔ کافی عرصے بعد آج جب پشاور میں لوگ کام پر جانے کے لئے گھروں سے نکلے اور پٹرول ڈلوانے پمپوں پر پہنچے۔ تو وہ خوش تھے کیونکہ آج ان کی دلی خواہش پوری ہوچکی تھی۔ یعنی پٹرول سستا ہو چکا تھا۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے جنہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ سہولت زیادہ دیر تک رہے گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعدشہریوں کو توقع تھی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مناسب کمی آئے گی اور مہنگائی کی شرح کم ہوگی ۔ مگریہ دیکھ کر ان کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں تو وہی ہیں۔ ان میں کوئی تحفیف نہیں ہوئی۔ شہری توقع کر رہے تھے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر کسی او ر شعبے میں نظر آئے یا نہ آئے۔ کرائے ضرور کم ہوں گے۔ مگر پشاور کے شہریوں کو اس وقت حیرت ہوئی کہ سی این جی سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کرائے تو آج بھی وہی ہیں۔ مہنگائی کی ماری عوام چاہتی ہے تو صرف یہ اسے اس مشکل سے نجات دلائی جائے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔

مزید خبریں :