پاکستان
01 نومبر ، 2014

7محرم الحرام: ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزااور جلوس

7محرم الحرام: ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزااور جلوس

ملتان.........7محرم الحرام کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس منعقد ہو رہی ہیں اور جلوس نکالے جارہے ہیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرگودھا میں 7محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے اورجلوس نکالے جارہے ہیں۔ مجالس میں علمائے کرام اور ذاکرین شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ بیان کر رہے ہیں۔ کبیر والا میں عزاداری کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد قبرستان کا رخ کر رہی ہے، جہاں وہ اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت کروارہے ہیں۔ ملتان میں 7محرم کے موقع پر مختلف علاقوں میں مجالس برپا کی جارہی ہیں۔ آج شہر کے مختلف علاقوں سے جلوس بھی برآمد ہوں گے۔ سی پی او ملتان کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں سیل کر دیا گیا ہے۔ جھنگ میں نماز فجرکے بعد برآمد ہونے والا ذوالجناح کا قدیمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزر رہا ہے۔ جلوس شام کو امام بارگاہ قدیم میں اختتام پزیر ہوگا۔ بھکرمیں پو لیس اور سیکیورٹی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشتر کہ فلیگ ما رچ کیا۔کوہاٹ میں 7محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ رضویہ حسینیہ سے برآمد ہوگیا ہے۔ جلوس قومی امام بار گاہ میں شام تک اختتام پزیر ہوگا۔ قبائلی علاقے پاراچنار میں محرم الحرام کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ خیرپور میں امام بارگاہ فیض حسینی میں ساتویں محرم کی مجلس عزا منعقد ہو ئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔

مزید خبریں :