01 نومبر ، 2014
اسلام آباد..........وزیر اطلاعات پرویز رشید نےکہاہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کے اثرات پنجاب اور سندھ میں نظر آنا شروع ہو گئے، خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک نے اب تک کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے،گزشتہ روز وزیراعظم نے عوام کی بہتری کے لیے اہم فیصلہ کیا،پٹرول کی قیمت میں کمی کےباعث کرایوں میں کمی کااعلان کیاگیا،عمران خان بتائیں، پٹرول کی قیمت کم ہوئیں،خیبرپختونخوا میں عوام کوریلیف کیسے دیں گے؟اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں پرویز رشید نے کہا کہ کل وزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اہم فیصلہ کیا، اس کے اثرات پنجاب اور سندھ میں نظر آئے پر خیبرپختون خوا سے کوئی آواز نہیں آئی ۔تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اراکین کو یرغما ل بنا کر رکھا ہے،اور ان پر بادشاہوں کی طرح اپنے فیصلے صادر کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عوامی نمائندوں کو ہٹانے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ حکومت اب بھی تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہے،اس معاملے میں تاخیر تحریک انصاف کی جانب سے ہے۔