01 نومبر ، 2014
نئی دہلی........اب بھارت کے سرکاری افسروں کو فرسٹ کلاس کی بجائے اکانومی کلاس میں سفر کرنا پڑے گااوراب وہ نہ مہنگی گاڑیاں خرید سکیں گے اور نہ ہی فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کر سکیں گے۔بھارتی حکومت نے اخراجات میں کمی کیلئے سرکاری افسران پر یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔بھارت میں کئی سال سے معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار ہے۔ وزارتِ خزانہ کے بیان کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر اخراجات کا درست استعمال اور موجودہ وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرنا ہے۔ حکومت کے بچت سلسلے میں مزید اقدامات میں سرکاری نوکریوں پر پابندی اور کاروں کی خریداری پر تقریباً مکمل پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ جہاں ممکن ہو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کئے جائیں گے۔