پاکستان
01 نومبر ، 2014

کراچی :محرم پر قیام امن کیلئے پاک فوج کے دستے اسٹینڈ بائے

کراچی :محرم پر قیام امن کیلئے پاک فوج کے دستے اسٹینڈ بائے

کراچی ........کراچی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے سول حکومت کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستے ملیر کینٹ سے مقررہ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ملیر کینٹ سے روانہ ہونے والے فوجی دستے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اپنے مقرر مقام پر پر پہنچ کر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے اسٹینڈ بائی رہیں گے۔ یہ دستے حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو شہر میں فوج تعینات کرنے سے متعلق درخواست کے بعد اسٹینڈ بائے کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں محرم الحرام میں 20ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :