پاکستان
01 نومبر ، 2014

کراچی: بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں سے ہر سُو تازگی کا احساس

کراچی: بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں سے ہر سُو تازگی کا احساس

کراچی.........کراچی میں بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے ہر سُو تازگی کا احساس پیدا کردیا ہے۔مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو دلوں کو بھارہی ہے، لیکن بارش کا مزا اُس وقت کِرکِر اہوگیا، جب بجلی چلی گئی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام فیڈر بحال کردئیے گئے ہیں۔ نیلوفر طوفان اپنے ساتھ تیز بارش لائے گا وہ بھی گرج چمک کے ساتھ،انتظار ختم ہوا اور رات گئے ٹھنڈی ہواؤں نے بارش کی نوید سنائی اور ہلکی بارش نے کراچی کو اک نیا روپ دیا،لیکن شہریوں نے بارش کی خوشی ابھی پوری طرح منائی بھی نہ تھی کہ کراچی کے بیشتر علاقے دیکھتے ہی دیکھتے تاریکی میں ڈوبتے گئے۔ شہر بھر میں کےالیکٹرک کے1400فیڈر میں سے 120فیڈر بارش سے متاثر ہو ئے۔ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور کلفٹن، ناظم آباد، لیاری، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق صبح سویرے تک ٹرپ ہونے والے تما م فیڈرز کو بحال کرکے بجلی فراہم کردی گئی لیکن شہری شکایت کررہے ہیں کہ بجلی تو آگئی لیکن وولٹیج بہت کم ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، یعنی آج بھی چند بوندیں گرنے سے بجلی پھر جاسکتی ہے؟؟

مزید خبریں :