01 نومبر ، 2014
کراچی........سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا کہنا ہے کہ کورنگی میں سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کرکے حماد نامی مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق مقابلے کے بعد اغوا برائے تاوان کا ایک ملزم گرفتار ہوا ہے جبکہ خاتون سمیت 2 ملزمان فرارہوگئے۔ملزمان نے نوجوان حماد کو لانڈھی سےاغوا کرکے اس کے اہل خانہ سے 50لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔