02 نومبر ، 2014
خیبر ایجنسی ......خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں دہشت گرد اور سیکیوررٹی فورسز کے درمیان جھڑپ،5 دہشت گرد ہلاک ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ادھر باڑہ میں مکان پر ماٹر گولہ گرنے سےے دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ اکاخیل میں سیکورٹی فورسز اور کالعدم لشکر اسلام کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوا۔جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک 7زخمی ہوگئے۔ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔جھڑپ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ ادھر تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں رات گئے ایک مارٹر گولہ گھر پر آگرا۔مارٹر گولہ گرنے سے گھر میں سوئے دو بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔