02 نومبر ، 2014
نئی دہلی.......زمینوں کے سودے کے بارے میں سوال پوچھنے پر کانگریس رہنما سونیا کے داماد، پریانکا کے شوہر رابرٹ واڈرہ بھڑک گئے۔ صحافی کو جھڑک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ر ابرٹ واڈرہ نے صحافی سے بد تمیزی کی۔ زمینوں کے سودے کے بارے میں سوال پوچھنے پر مائیک کو ہاتھ مار کر پیچھے کردیا ، اور صحافی کو پاگل کہہ کر چلتے بنے۔ رابرٹ اور ان کے گارڈ ز بار بار صحافی سےمائیک اور کیمرہ بند کرنے کو کہتے رہے ۔