03 نومبر ، 2014
ممبئی ......بھارتی فلموں کے معروف ولن" سداشیو امراپور" ممبئی میں انتقال کرگئے ہیں ،امراپور، گذشتہ آٹھ دنوں سے ممبئی کے کوکلیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل تھے۔ڈاکٹروںکےمطابق 64 سالہ اداکارپھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلاتھے۔امراپورر نے تقریباً ڈھائی سو فلموں میں کام کیا ،جن میں ’اردھ ستيہ،‘ ’آخری راستہ،‘ ’سڑک،‘ ’حکومت،‘ ’آنکھیں‘ کلی نمبر ون ، گپت اور ’عشق‘ بے حد مقبول رہیں۔سن 2013 میں دیوالی پر پانی کے ضیاع پر انہوں نے آواز بلند کی ، جس کے بعد انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔