04 نومبر ، 2014
سعودی کابینہ کا اجلاس،کوسٹاریکا سفارتی تعلقات کے قیام کی منظوری
ریاض .......سعودی عرب نے وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا اور تیمورسٹی کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ کوسٹاریکا اور تیمورسٹی کے ساتھ غیر مقیم سفیر کی سطح کے سفارتی تعلقات قائم کیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر وزارت خارجہ یا ان کے مقررکردہ ایلچی سفارتی پروٹوکولز پر دستخط کریں گے۔کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی مکانات کی تعمیر کی بھی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ مقدس مقامات پر صہیونیوں کے حملے کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہیں۔