11 نومبر ، 2014
ابوظبی...........ابوظبی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے نیوز ی لینڈ کے خلاف بغیرکسی نقصان کے 15 رنز بنالیے۔ اوپنر اظہر علی 9 اور محمد حفیظ 5 رنز پر کھیل رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 319رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔پاکستان کےراحت علی نے 22رنز کے عوض4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ذوالفقار بابر نے 3وکٹیں لیں۔پاکستان نےنیوزی لینڈکوفالو آن نہیں کرایا۔دن کے اختتام پر نیوز کانفرنس کرتے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو فالو آن اس لیے نہیں کرایا کہ پاکستانی ٹیم حریف کو فتح سے دور رکھنا چاہتی ہے جبکہ بولرز بھی تھک گئے تھے۔