پاکستان
23 اپریل ، 2012

ڈی آئی خان: جعلی ڈگری کیس، اقلیتی ایم پی اے کشور کمار گرفتار

ڈی آئی خان: جعلی ڈگری کیس، اقلیتی ایم پی اے کشور کمار گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان … ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے اقلیتی رکن کشورکمارکوجعلی ڈگری کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتارکرکے ایک سال کی سزاسنادی گئی۔ذرائع کے مطابق کشورکمار 2008 انتخابات کے بعد اقلیتی رکن بنے تھے۔گومل یونیورسٹی سے حاصل کردہ بی اے کی ڈگری مشکوک ہونے کی شکایت پر الیکشن کمشین کی جانب سے تین ماہ تک مقدمہ زیرسماعت رہا۔آج مقدمہ کی سماعت کے موقع پر سیشن جج شاہ جہاں خان نے ان کی ڈگری جعلی قراردیتے ہوئے ایک سال کی سزااورپندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتارکرلیاگیا۔ کشمورکمار نے ضمانت کے لئے بھی اسی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔اس موقع پر عدالت میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔

مزید خبریں :