انٹرٹینمنٹ
23 اپریل ، 2012

ایس ایم ایس،ای میل،ٹیلی فون کالزسے آگاہ کرنیوالی اسمارٹ واچ

ایس ایم ایس،ای میل،ٹیلی فون کالزسے آگاہ کرنیوالی اسمارٹ واچ

روم…این جی ٹی…اٹلی کی ایک کمپنی نے ایسی گھڑ ی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے نا صرف ایس ایم ایس،ای میل،ٹیلی فون کالز پر نظر رکھنا آسان ہے بلکہ اسے روزمرہ معمولات زندگی میں کئی چیزوں کے ساتھ منسلک بھی کیا جاسکتا ہے۔دنیا کی ا س پہلی اسما رٹ گھڑی کو اسمارٹ فونز کے ساتھ لنک کرتے ہوئے ناصرف سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر اسٹیٹس اپ ڈیٹس حاصل کی جاسکتی ہیں بلکہ اپنے موسیقی کے سوفٹ وئیرزکو بھی ریموٹ انداز میں کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ہائی ٹیک اسکرین والی اس گھڑی کو بائی سائیکل چلاتے ہوئے اسمارٹ فونز کے جی پی ایس نظام کے تحت بائیک کمپیوٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے رفتاراور طے کیے جانے والے فاصلے کا تعین کرنا بیحد آسان ہے۔

مزید خبریں :