17 نومبر ، 2014
لندن......راجر فیڈرر کی انجری کے باعث نوواک جوکووچ نے بغیر کھیلے ہی اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔لندن کے او ٹو ایرینا میں فائنل کا تھا شایقین کو بے صبری سے انتظار، لیکن راجر فیڈرر کمر کی انجری کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کو فاتح قرار دے دیا گیا، فینز کو خوش کرنے کے لئے برطانیہ کے اینڈی مرے اور نواک جوکووچ نے ایک سیٹ کا نمائشی میچ کھیلا، ادھر فائنلز کے ڈبلز ایونٹ میں امریکا کے مائیک اور باب برائن نے آئیوان دوڈگ اور مارسیلو میلو کو شکست دے کر ایک اور ٹرافی اپنے نام کرلی، امریکی جوڑی کی جیت کا اسکور چھ سات، چھ دو اور دس سات رہا