دنیا
17 نومبر ، 2014

یواے ای :دہشتگردتنظیموں کی فہرست جاری، 5پاکستانی بھی شامل

یواے ای :دہشتگردتنظیموں کی فہرست جاری، 5پاکستانی بھی شامل

شارجہ ......متحدہ عرب امارات نے پانچ پاکستانی تنظیموں سمیت 83 عرب اورمقامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے منفی فہرست میں پاکستان میں سرگرم جیش محمد، مشرقی ترکستان تحریک، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور تحریک طالبان پاکستان سمیت یمن کی حوثی تنظیم، خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں میں سرگرم حزب اللہ، الحجاز میں سرگرم حزب اللہ السعودی، عراق کی منظمہ بدر، عصائب اھل الحق اور شام کی لواء ابو فضل العباس کو بھی دہشت گرد تنظیمیں قرار دےکر ان پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ان کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :