17 نومبر ، 2014
ممبئی...... بالی ووڈ کے دبنگ اور کنگ خان کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے ۔شاہ رخ اور سلمان خان میں سے کوئی بھی خان ہو ،اپنی کمٹمنٹ کو ضرور نبھاتے ہیں ۔جسے شاہ رخ خان نے چند روز قبل کہا تھا کہ سلمان کی بہن ارپتا ان کی اپنی بہن جیسی ہے کوئی بلائے نہ بلائے وہ شادی میں ضروری جائیں گے ۔اس بیان کے بعد وہ بن بلائے سلمان خان کی بہن کی رسم حنا میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ۔اس کے فوراً بعد ہی سلمان اور شاہ رخ کی ارپتا کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر آگئی جس کے بعدکنگ خان کی کمٹمنٹ پر انہیں واہ واہ ملی ۔ماضی کے بہترین دوست سلمان اور شاہ رخ کترینہ کیف کی سالگرہ پر ایک دوسرے کے دشمن ہوگئے تھے اور پانچ سال کی سرد جنگ کے بعد گزشتہ سال ایک بار پھرسیاستدان کی افطار پارٹی میں اکٹھے نظر آئےتھے۔