دلچسپ و عجیب
18 نومبر ، 2014

جاپان میں 500کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی فلوٹنگ ٹرین

جاپان میں 500کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی فلوٹنگ ٹرین

ٹوکیو........جاپان میں 500 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی فلوٹنگ ٹرین نے اپنا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ جاپانی ریلوے فرم نے مقناطیسی ٹیکنالوجی سے آراستہ فلوٹنگ ٹرین تیار کی ہے جو 500کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلتی ہے۔ یہ ٹرین متعارف کرائے جانے کے بعد سفر کا وقت موجودہ وقت سے آدھا رہ جائے گا۔ آزمائشی سفر کے دوران ٹرین میں سو افراد سوار تھے۔ ٹرین نے 27 میل کا سفر 500کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طے کیا۔ 92فٹ لمبی ٹرین میں 16کمپارٹمنٹس اور ایک ہزار مسافر وں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

مزید خبریں :