کھیل
19 نومبر ، 2014

تیسراون ڈے،کینگروز اور پروٹیز آج کینبرامیںمد مقابل

تیسراون ڈے،کینگروز اور پروٹیز آج کینبرامیںمد مقابل

کینبرا......آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ  بدھ کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 32 رنز سے فتح حاصل کی تاہم دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے شاندار کم بیک کیا اور تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔کینگروز نے دوسرے میچ میں تیز وکٹ پر کھیلنے کا خمیازہ بھگتا اور پروٹیز فاسٹ بولرز مورنے مورکل، ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر نے اسے آسانی سے ٹھکانے لگادیا تھا۔ اس کامیابی سے تقویت پاتے ہوئے کپتان ابراہم ڈیویلیئرز نے ڈیل اسٹین اینڈ کمپنی کو اپنی جارحیت اور رفتار دکھانے کی کھلی چھوٹ دے کر انہیں لائسنس ٹو کل دے دیا ہے۔

مزید خبریں :