23 اپریل ، 2012
ممبئی…این جی ٹی… بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور کاشوق کچھ نرالا ہی ہے ،بیبوکے نام سے جانے والی کرینہ کپور کو مختلف رنگوں اور اسٹائلز کے جوتے جمع کرنے کا شوق ہے جس کے بارے میں انکا کہنا ہے کہ ان کے پاس 100سے زائد جوتوں کی جوڑیاں موجود ہیں جو انہیں بیحد پسند ہیں۔کرینہ کے طابق جوتے انسان کی شخصیت اور ظاہری نکھار پر بے حد اثر انداز ہوتے ہیں اسی لئے وہ اپنے جوتوں کے حوالے سے نہایت فکرمند رہتی ہیں۔کرینہ کے جوتوں کے ذخیرے میں کم و بیش ہر رنگ کے میچنگ جوتے موجودہیں جنہیں وہ شلوار قمیض، جینز شرٹ اور نئے فیشن کی عکاسی کرتے متعلقہ ڈریسز کے ساتھ پہنتی ہیں ۔