19 نومبر ، 2014
چٹا گانگ...... بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر کو ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم اس سے قبل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کر چکی ہے۔ ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل زمبابوے کی ٹیم بدھ کو بی سی بی الیون کے خلاف ٹور میچ کھیلے گی۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے مابین ون ڈے سیریز کاآغاز21 نومبر سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 23 نومبر، تیسرا 26 نومبر، چوتھا 28 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔