19 نومبر ، 2014
اسلام آباد......فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے کہا ہے کہ فاٹا میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے باعث اب تک 7لاکھ خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل انیسہ درانی نے قبائلی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اورآپریشن خیبر ون کے باعث اب تک 7لاکھ خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں ،جن میں 5لاکھ خاندانوں کی رجسٹریشن کردی گئی ہے۔مزید خاندانوں کا ڈیٹا نادرا کو بجھوایا گیا ہےاور تحقیقات کے بعد دیگر متاثرہ خاندانوں کو بھی رجسٹریشن دی جائیگی۔انہوں نے کہا خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے متاثرین کو بھی وزیرستان کے متاثرین کے مساوی امداد دی جائیگی۔انہوں نے کہا آپریشن کی پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد متاثرین کی جلد واپسی کو ممکن بنایا جائیگا۔