19 نومبر ، 2014
اسلام آباد......دفاعی امور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بارے میں رینجرز کی جانب سے بریفنگ دی گئی ،کمیٹی کے ارکان کو متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان آج سیالکوٹ پہنچے ۔ ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید خان نے رینجرز ہیڈکوارٹر میںکمیٹی کے ارکان اور میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی ۔ کمیٹی کے ارکان کو نقشے کے ذریعے بتایا گیا کہ ورکنگ باونڈری کتنے کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کیخلاف ورزی کے نتیجے میں کیا نقصانات ہوئے ۔ کمیٹی کے ارکان کو بھارتی فائرنگ اور گولا باری سے متاثرہ چاروا سیکٹر کے علاقوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا ۔