پاکستان
19 نومبر ، 2014

کراچی :بلدیہ ٹائون سے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل برآمد

کراچی :بلدیہ ٹائون سے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل برآمد

کراچی......کراچی کے علاقے بلدیہ میں واقع اتحاد ٹائون میں پولیس نے کارروائی کرکے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق اتحاد ٹائون میں خیبر چوک کے قریب مکان پر چھاپا ماراگیا، جہاں سے بارودی مواد سے بھری موٹرسائیکل برآمد ہوئی، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا، پولیس نے بتایا کہ مکان سےکسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :