پاکستان
19 نومبر ، 2014

بدین : ذوالفقار مرزا کے احتجاج پر پٹواری معطل

بدین : ذوالفقار مرزا کے احتجاج پر پٹواری معطل

بدین......ضلع بدین میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کے احتجاج پر ایک بدعنوان پٹواری کو معطل کردیاگیا ہے۔ڈی سی بدین محمد رفیق قریشی نے ضلع کے سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں کی شکایا ت کے بعد فوری طور پرکاررروائی کرتے ہوئےایک پٹواری رسول بھر گڑی کو معطل کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جن افسروں کے خلاف ثبوت ملیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔گزشتہ روزسابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نےسرکاری اداروں میں افسران کی لوٹ مار کے خلاف ڈی سی آ فس کے مرکزی گیٹ پراحتجاجی دھرنا دیا اور احتجاج کیا تھا ۔

مزید خبریں :