19 نومبر ، 2014
دبئی.......آل راونڈر محمدحفیظ کے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ 24 نومبر کو انگلینڈ میں ہو گا ۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو یو اے ای میں جوائن کرلیں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ کے بعدآل رائونڈر محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کو آئی سی سی میچ آفیشلز نے رپورٹ کیا جس کے بعد قوانین کے تحت محمد حفیظ کو 21 دن کے اندر بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کرا نا ہوگا۔ محمد حفیظ آج رات متحدہ عرب امارات سے وطن واپس آرہے ہیں، وہ 23 نومبر کو انگلینڈ جائیں گے جہاں 24 نومبر کو لف برا میں ان کے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ ہوگا ۔منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ 25 نومبر کو برمنگھم سے براہ راست دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے ،اگر وہ اپنی فٹنس ثابت کرتے ہیں تو شارجہ ٹیسٹ کے لیئے دستیاب ہوں گے ۔