پاکستان
19 نومبر ، 2014

فرزانہ قتل کیس،ملزمان کو تین،تین بار سزائے موت کا حکم

فرزانہ قتل کیس،ملزمان کو تین،تین بار سزائے موت کا حکم

لاہور......لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فرزانہ قتل کیس میں اس کےوالد ، بھائی اور سابق شوہرسمیت چار افراد کو تین تین بار سزائے موت کا حکم سنادیا، فرزانہ کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہائیکورٹ کےباہر قتل کی جانےوالی فرزانہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نےکیس کا فیصلہ سناتےہو ئے فرزانہ کےسابق شوہرمظہراقبال،والد عظیم ،بھائی زاہداوررشتے دارجہان خان کوتین ،تین بارسزائے موت اور ایک ،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنایا۔جبکہ کیس میں گرفتار ایک ملزم غلام علی کو10سال اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی۔واضح رہے کہ فرزانہ کوعدالت کے احاطے میں اینٹیں مارکرقتل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :