19 نومبر ، 2014
کراچی......سندھ کی شوگر ملز میں اب تک صر ف دو شوگر ملز میںکرشنگ کا آغاز کیا جاسکا ہے جسکے سبب گنے کے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہیں ۔شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق سندھ کی 29 شوگر ملز میں سے اب تک صرف دو ملز نے کرشنگ کاآغاز کیا ہے جبکہ تمام شوگر ملز میں کراشنگ کا آغاز 15 نومبر سے شروع ہوجانا چاہئے تھا ۔اسکے علاوہ کرشنگ کا سلسلہ شروع نہ ہونے کے سبب کاشتکاروںکوبھی پریشانی کا سامنا ہے کہ کہیں گنا سوکھ نہ جائے ۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا کہ سندھ کی تمام ملز آئندہ 3 سے چار روز میںکرشنگ کا باقاعدہ آغازکردینگی جس سے کچھ ہی روز میں نئی چینی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ چینی کی موجودہ قیمتوں کے حوالےسے بات کی جائے توکراچی میں ریٹیل سطح پر چینی 54 روپے ،ہولسیل سطح پر 51 روپے 50 پیسے کی سطح پر فروخت ہورہی ہے جب چینی کی ایکس مل قیمت 50 روپے کلو ہے ۔