19 نومبر ، 2014
ملتان.......ملتان ، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں گیس کی بندش کےخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ملتان میں خواتین اور مردوں نے چونگی نمبر 14 پرٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ دو ماہ سے ان کے علاقہ میں گیس بند ہے اور انھیں شدید پریشانی کاسامنا ہے۔فیصل آباد میں گیس بندش کے خلاف شہریوں نے سمندری روڈ پر احتجاج کیاجس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ڈیرہ غازی خان میں شہریوں نے سوئی نادرن گیس کمپنی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج کی وجہ سے سوئی گیس کا عملہ دفتر چھوڑکرچلاگیا۔ پولیس کے پہنچنے پرمظاہرین منتشر ہوگئے۔