پاکستان
19 نومبر ، 2014

پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافے سے قحط کا خدشہ

پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافے سے قحط کا خدشہ

لاہور........ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،یہی صورت حال رہی تو قحط کا خدشہ ہے۔لاہور میں میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے زیر اہتمام خاندانی منصوبہ بندی کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ اپنے خطاب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کی حکمت عملی پر عمل درآمد نہ ہوا تو بڑھتی ہوئی آبادی تمام وسائل کو نگل جائے گی۔ موجودہ حالات میں 9 کروڑ افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ زچگی کے بعد خاندانی منصوبہ بندی کے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔

مزید خبریں :