پاکستان
19 نومبر ، 2014

وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کی 1999ء کی درخواست خارج

اسلام آباد........سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے سے متعلق1999 میں دائر ایم کیو ایم کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔ پرویز مشرف کے 1999 کے اقدام کو غیر آئینی قرار دینے سے متعلق پاکستان لائرز فورم کی درخواست بھی خارج کردی گئی ہے اور کیس کی سماعت جسٹس اعجاز چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی تھی۔ ایم کیو ایم نے 1999ء میں وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جو عدالت نے عدم پیروی اور غیر موثر ہونے پر خارج کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نوازشریف کے 1999 میں بطور وزیراعظم اقدامات غیر آئینی تھے۔ عدالت نے پرویز مشرف کے 12 اکتوبر 1999 کے اقدام کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست بھی غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہے۔

مزید خبریں :