پاکستان
20 نومبر ، 2014

تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوںکی تعداد 45 ہوگئی

تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوںکی تعداد 45 ہوگئی

تھرپارکر.......تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔رواں ماہ اموات کی تعداد 45 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے گاؤں جت راڑ میں 9 ماہ کا بچہ انتقال کرگیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے ۔بچہ غذائی قلت کے باعث بیمار تھا۔جت راڑ گاوں میں 10روز کے دوران غذائی قلت کا شکار 16بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔سول اسپتال مٹھی میں آج بھی 47بچے زیر علاج ہیں۔ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدر آباد منتقل کردیاگیا ہے ۔رواں ماہ اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :