23 اپریل ، 2012
اسلام آباد … سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق سول ایوی ایشن سے کوئی چیز مخفی نہیں رکھی، چیئرمین سی ڈی اے نے رات 12 بجے بلیک باکس اور وائس ریکارڈ ملنے کا اعلان کیا، حادثے کی جگہ سے جو ملا بروقت سی اے اے کے حوالے کیا۔ اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھوجا ایئر لائن کے طیارے کے حادثے سے متعلق سول ایوی ایشن سے کوئی چیز مخفی نہیں رکھی، چیئرمین سی ڈی اے نے رات 12 بجے بلیک باکس اور وائس ریکارڈ ملنے کا اعلان کیا تھا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا کام ریسکیو آپریشن کرنا تھا، تکنیکی معاملے میں نہیں پڑے، حادثے کی جگہ سے جو ملا بروقت سول ایوی ایشن کے حوالے کیا۔