کھیل
21 نومبر ، 2014

اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد آصف کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد آصف کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

لاہور........اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سال کی پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اصلاحی پروگرام جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ محمد آصف نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ وہ بحالی کا پروگرام مکمل کرانے کے لیئے تیار ہیں، چیئرمین شہریار خان نے یہ پروگرام جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیے پر عوام سے پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں اور اب بھی تیار ہیں۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ رمیز راجا ویسٹ انڈین کھلاڑی سموئلز کی تو تعریفیں کرتے نہیں تھکتے لیکن اپنےکرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں :