کھیل
21 نومبر ، 2014

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو چوتھا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو چوتھا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

میلبورن .......آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو چوتھےایک روزہ میچ میں تین وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے،جس میں کپتان اے بی ڈیولیئرز 91 اور ڈیوڈ ملر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے کمنز اور فالکنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پانچ وکٹیں صرف 98 رنز پر گرگئی تھیں، لیکن اسٹیون اسمتھ اور میتھیوز ویڈ نے چھٹی وکٹ پر 121 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اسٹیون اسمتھ نے 104 اور میتھیوز ویڈ نے 52 رنز بنائے، آسٹریلیا نے ہدف 49 اوورز میں حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :